۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ حسن ظفر نقوی

حوزہ / حزب اللہ کے سربراہ مجاہد اسلام سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر مذہبی جماعتوں نے بعنوان حامیان فلسطین ریلی نمائش چورنگی سے امریکی سفارت خانے تک نکالی اور دھرنا دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حزب اللہ کے سربراہ مجاہد اسلام سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر مذہبی جماعتوں نے بعنوان حامیان فلسطین ریلی نمائش چورنگی سے امریکی سفارت خانے تک نکالی اور دھرنا دیا۔ جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء نوجوانوں، بزرگوں، بچوں، خواتین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی نے کی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا: سید حسن نصر اللہ کی شہادت عالم اسلام کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔ آج عالم اسلام ایک عظیم مجاہد سے محروم ہوگیا۔ وہ عالم اسلام کا فخر تھے اور فلسطین کے دفاع کے لیے صف اول میں کھڑے تھے۔

علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا: امریکا و اسرائیل عالمی دہشت گرد ہیں۔ پاکستانی عوام حزب اللہ کے ساتھ ہیں۔ ہر سطح پر حمایت جاری رکھی جائے گی۔عالمی ادارے بے حس ہیں۔عالم اسلام متحد ہوکر خطے سے امریکی و اسرائیلی مداخلت کو ختم کروائے۔

انہوں نے مزید کہا: شہید حسن نصر اللہ کا راستہ کربلا کا راستہ ہے، جو آج تک جاری ہے۔

شہید حسن نصر اللہ کا راستہ کربلا کا راستہ ہے / پاکستانی عوام حزب اللہ کے ساتھ ہیں

ایم ڈبلیو ایم کے رہنما سید باقر زیدی نے اپنے خطاب میں کہا: فلسطین کاز پر لبنان کے مسلم و غیر مسلموں کی وحدت حسن نصر اللہ کا وہ کارنامہ ہے جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ سید حسن نصر اللہ، اسماعیل ہانیہ، قاسم سلیمانی کو شہید کر کے استعماری قوتوں نے کوئی کامیابی حاصل نہیں کی بلکہ اپنے لیے خطرات میں اضافہ کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس احتجاجی ریلی سے علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ اصغر شہیدی، علامہ حیدر عباس، علامہ صادق تقوی، علامہ عقیل موسیٰ، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، ڈاکٹر صابر ابو مریم، آئی ایس کے صدر حیدر مہدی اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .